ہالی ووڈ اداکار ڈینزل واشنگٹن وکیل بن گئے

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈینزل واشنگٹن وکیل بن گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکار ڈینزل واشنگٹن کی نئی سنسنی خیز کرائم ڈرامہ فلم 'رومن جے اسرائیل ای ایس کیو کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کارڈین گلروئے کی اس کہانی ایک ایسے ذہین وکیل کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیسیز نہایت ایمانداری سے حل کرتا تھا تاہم اچانک کچھ مسائل میں پھنس کراپنے آپ کو مشکل میں ڈال لیتا ہے۔

جینیفر فاکس اورٹوڈ بلیک کی مشترکا پروڈیوس کردہ اس فلم میں مشہور ہالی و ڈ اداکار ڈینزل واشنگٹن مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کولن فیرل ،شیلے ہیلنگ،ٹونی پلانا،امانڈا وارن،کیمرون اجیگو اورجیمز ہیکسٹون سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔

کرائم ، ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ ڈرامہ فلم کولمبیا پکچرزکے بینر تلے کل 3نومبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔ سماء

lawyer

Denzel Washington

Tabool ads will show in this div