قائد اعظم کی اکلوتی بیٹی دیناواڈیاانتقال کرگئیں

ممبئی: قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں نیویارک میں انتقال کرگئیں۔

قائداعظم کی اکلوتی بیٹی دیناواڈیا15 اگست 1919 کولندن میں پیداہوئی تھیں۔ وہ قائداعظم اور رتن بائی  کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ انھوں نے قیام پاکستان سےقبل 1938 مں پارسی نوجوان نیول واڈیا سے شادی کی تھی جس پر قائداعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔ 5 برس بعد ان کی نیول واڈیا سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

قیام پاکستان کے بعد انھوں نے بھارت میں رہنے کوترجیح دی۔ ان کےخاندان کے دیگر افراد بھی بھارت اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ ان کے بیٹے نسلی واڈیا کاشمار بھارت کے اہم کاروباری شخصیات میں ہوتاہے۔ ان کی ایک بیٹی ڈیانا نیول واڈیا بھی ہیں۔

 دینا واڈیا ایک بار پاکستان آئیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2004 میں کرکٹ سیریز کے دوران انھوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انھوں نے کراچی سمیت لاہور کے کئی مقامات کی سیر بھی کی تھی۔

اطلاعات یہ ہیں کہ وہ قائد اعظم کی وفات کےبعد صرف ایک بار ہی پاکستان آئی تھیں۔ 2004 میں جب انھوں نے قائداعظم کےمزار کادورہ کیاتو ان کے ساتھ ان کے بیٹے اور پوتے نیس اور جہانگیربھی تھے۔ دینا نے قائد اعظم کےمزارپرموجود کتاب میں اپنے تاثرات قلم بندکرتےہوئے تحریر کیاتھاکہ یہ میرے لیے بہت اداسی کالمحہ ہےکہ میں یہاں موجود ہوں۔ انھوں نے دعاکی تھی کہ پاکستان کےلیے قائداعظم کا خواب پوراہو۔

انھوں نے فاطمہ جناح کےمزار پربھی حاضری دی تھی اور قائد اعظم کے زیراستعمال اشیاء میں گہری دلچسپی لی تھی ۔ سماء

quaid e azam

Dina Wadia

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div