نواز، زرداری بیک ڈور رابطوں پر پی پی پی کا رد عمل

اسلام آباد : نواز، زرداری بیک ڈور رابطوں پر پیپلزپارٹی کا رد عمل، فرحت اللہ بابر کہتے نے افواہوں کی تردید کردی۔

پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان بیک ڈور رابطوں کی سختی سے تردید کردی، فرحت اللہ بابر کہتے ہیں نواز شریف اور آصف زرداری میں کوئی ملاقات یا بات چیت نہیں ہوسکتی، دونوں رہنماؤں کا ملنا کارڈ پر موجود ہی نہیں، پہلے بھی ایسی ملاقاتوں کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کسی سیاسی طوفان کا پیش خیمہ نہیں، امید ہے سابق وزیراعظم نیب کیسز کو عام مقدمات کی طرح لے لیں، وفاق میں ن لیگ کی حکومت اور مسلم لیگ نواز کا اپنا وزیراعظم موجود ہے۔ سماء

ASIF ZARDARI

FORMER PRESIDENT

FARHAT ULLAH BABAR

Former PM

Tabool ads will show in this div