بلوچستان میرے دل کے قریب ہے، وزیراعظم
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وفاق کی جانب سے بلوچستان کو سو فیصد فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہبلوچستان میرے دل کے قریب ہے، گوادر کی ترقی اور سرمایہ کاری کے بعد بوچستان خطے میں توانئی اور اقتصادی تعاون کا مرکز بن جائے گا۔
اسلام آباد میں بلوچستان ترقیاتی فورم سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، بلوچستان کو100فیصد ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیں، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گوادر بندرگاہ صوبے کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی، انہوں نے بلوچستان کے بنیادی ڈھانچے کے قیام میں صوبائی حکومت کے کردار کی بھی تعریف کرتے ہوئے اسے قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان خطے میں توانائی اور اقتصادی تعاون کا مرکز بن جائے گا، وفاق بلوچستان میں این 8 اور این 85 شاہراہیں تعمیر کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں، دہشت گردی کے باعث پاکستان کو100ارب ڈالر کا نقصان ہوا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا، انہوں ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
صوبے کی ترقی سے متعلق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کا صوبہ میرے دل کے قریب ہے، بلوچستان کی ترقی مجھے ذاتی طور پر عزیزہے۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی اقتصادی ترقی کی گنجی ہے، گوار کی ترقی سے پورا خطہ سرمایہ کاری کا مرکز بن جائے گا، گوادر کی ترقی سے بلوچستان میں معاشی انقلاب آئے گا، نئی لائیں بچھا کر بلوچستان میں ڈسٹریبیوشن بہتر بنا رہے ہیں۔
متاثرہ علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں، ریکوڈک کا مسئلہ حل کرنے میں بلوچستان کی حکومت مدد کر رہی ہے، جلد ریکوڈک کے منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا، چین کی مدد سے گوادر کی بندگارہ کو فعال کر رہے ہیں، وفاق سے بلوچستان کو 100فیصد فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ سماء