فروری سے ٹی ڈی پیز کی مرحلہ وار گھروں کو واپسی کاامکان
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : حکومت نے آپریشن کے باعث علاقہ چھوڑے والے ٹی ڈی پیز کی واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی، ذرائع کے مطابق اگلے فروری کے دوسرے ہفتے میں ٹی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی کا آغاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے میں آپریشن کے باعث ہجرت کرنے والے ٹی ڈی پیسی کی گھروں کو واپسی کا انتظام کرلیا، پہلے مرحلے میں خیبر ایجنسی سے ہجرت کرنے والے ٹی ڈی پیسز کی مرحلہ واپسی کا عمل شروع ہوگا، جب کہ دوسرے مرحلے میں آپریشن ضرب عضب کے باعث ہجرت کرنے والے شمالی وزیرستان اور کرم ایجنسی کے قبائلی اپنے گھروں کو واپسی کی راہ لیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دو لاکھ سے زائد خاندانوں کو دو ماہ کے اندر ان کے آبائی علاقوں میں واپس بھیجا جائے گا، وفاقی حکومت کی جانب سے گھر جانے والے ٹی ڈی پیز کو فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے، حکومت فی خاندان پینتیس ہزار روپے بطور امداد خاندان کو فراہم کریگی، جب کہ واپسی کیلئے ٹی ڈی پیز کی ٹرانسپورٹ اور اس پر آنے والے اخراجات کا بھی بندوبست قبائلی خود برداشت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف اور وزیراعظم کے دورہ بنوں اور پشاور میں رواں سال ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عندیہ دیا گیا تھا۔ سماء