نیب ٹیم نے نوازشریف سے عدالتی سمن کی تعمیل کرالی

اسلام اباد: نيب کي ٹيم نے پنجاب ہاؤس ميں نوازشريف کے عدالتي سمن کي تعميل کرائی۔ نوازشريف نے ملاقات ميں عدالت ميں پيش ہونے کي يقين دہاني کرادي۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کے بعد پنجاب ہاؤس سياسي سرگرميوں کا مرکزبنا ہوا ہے۔ نوازشریف نے واپس آتے ہی لیگی رہنماؤں کے ساتھ مختلف معاملات پرمشاورت کی۔ نیب کی ٹيم نے پنجاب ہاؤس ميں نوازشريف کے عدالتي سمن کي تعميل کرائي۔

نیب کی دو رکنی ٹیم نے پنجاب ہاؤس میں عدالتی سمن کی تعمیل کرائی۔ نیب کی ٹیم نے نوازشریف کا بیان ریکارڈ کیا۔ نواز شریف سے استفسار کیا گیا کہ آپ 26 اکتوبر کو احتساب عدالت میں کیوں پیش نہ ہوسکے۔

نوازشریف نے نیب ٹیم کوبتایا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھا۔ بیگم کی طبعیت بھی ناسازہے، تیمارداری کیلئے لندن جانا پڑا۔ نواز شریف نے کہا کہ عدالت پیشی کیلئے پاکستان آیا ہوں۔

نوازشریف نے نیب ٹیم کو کل احتساب عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔

واضح رہے کہ نواز شریف 5 اکتوبر کو لندن روانہ ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ کلثوم نوازکینسر کےعلاج کے لیے لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انیس اکتوبرکواحتساب عدالت نے نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں کل 3 نومبر کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا تھا۔ سماء

punjab house

panama case

Tabool ads will show in this div