کور کمانڈر پشاور کا افغانستان کا دورہ، فوجی حکام سے ملاقات
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : کور کمانڈر پشاور نے افغانستان کا دورہ کیا، افغان فوجی حکام سے ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان نے اتوار کو افغانستان کا دورہ کیا اور اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں افغان بارڈر پولیس اور ایساف کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحد کی سیکیورٹی بہتر بنانے پر غور کیا گیا، پاک افغان سرحد سیکیورٹی میں بہتری کیلئے نئے اقدامات اٹھانے اور نئے ذرائع استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ بھی بدھ کو افغانستان کا دورہ کریں گے، جنوبی کمانڈ کے سربراہ سرحد کے دوسری جانب اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، عسکری حکام کے دورے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ہیں۔ سماء