پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

نئی دہلی: پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی، گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ سے ٹاپ پوزیشن چھینی ہے۔


بدھ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی، پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی۔

نیوزی لینڈ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور بھارت کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔ سماء

top position

ICC t20 ranking

Tabool ads will show in this div