بیگم کلثوام نواز کیمو تھراپی کیلئے اسپتال منتقل
لندن : بیگم کلثوم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ چکی ہیں، کیموتھراپی کے دوسرے سیشن کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اہلیہ کے ہمراہ ہیں۔
بیگم کلثوم نواز کو کیموتھراپی کے دوسرے سیشن کیلئے لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچادیا گیا، ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ہیں، اسپتال جانے کیلئے کلثوم نواز اپنے شوہر کے سہارے سے چلتی رہیں۔
این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی کامیاب امیدوار بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں، انہیں ضمنی الیکشن سے قبل ہی لندن منتقل کیا گیا تھا جہاں مرض کی تشخیص کے بعد علاج شروع کیا گیا۔
مزید جانیے : نوازشریف کامسلم لیگی کارکنان کےحوالہ سے اہم فیصلہ
بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی متوقع ہے، احتساب عدالت میں ان کیخلاف بدعنوانی کے کئی کیسز چل رہے ہیں، گزشتہ پیشی پر عدالت میں حاضر نہ ہونے کے باعث پاناما کیس میں نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیراعظم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں، کل (جمعہ کو) عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاسکتے ہیں۔ سماء