پیٹرول بحران کا خوف کراچی پہنچ گیا، شہری پریشان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پنجاب میں پیٹرول بحران کے دوران عوام کی حالت دیکھ کر کراچی والے محتاط ہوگئے، پی ایس او نے کراچی کو پیٹرول کی سپلائی میں 50 فیصد کمی کی تو عوام بوتلیں، تھیلیاں لے کر پیٹرول پمپس پہنچ گئے۔

پنجاب کے پیٹرول بحران کا خوف، کراچی والوں پر سوار ہوگیا، گاڑیوں اور بائیکس کی جگہ پیٹرول پمپس پر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں، پی ایس او کی طرف سے کراچی کو پیٹرول سپلائی میں 50 فیصد کمی کی خبر ملی تو عوام بوتلیں کے ساتھ ساتھ تھیلیاں تک لے کر قطاروں میں لگ گئے، سب کو پیٹرول ختم ہونے کا ڈر تھا۔

پیٹرول پمپ ملازمین بھی عوام کے ہجوم سے پریشان ہوگئے، کہتے ہیں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں۔

پیٹرول ذخیرہ کرنے کے چکر میں خود عوام کو بھی اذیت بھگتنا پڑ رہی ہے، آگے بس خدا خی رکرے!!۔ سماء

burger

german

row

ghana

Tabool ads will show in this div