نیب کامزید سیاست دانوں کےخلاف گھیراتنگ،کیسزکھل گئے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/NAB-Notices-Lhr-Pkg-01-11-1.mp4"][/video]

لاہور: کرپشن کے کيسز ميں  نيب نے سياستدانوں کے گرد گھيرا تنگ کردياہے۔چوہدري شجاعت، پرويزالٰہي اوررانا مشہود کے خلاف زيرالتواء کيسوں کي تفتيش شروع ہوگئي ہے۔

نيب نے سياستدانوں کے گرد گھيرا تنگ کردياہے۔چوہدري شجاعت ، پرويز الٰہي کے بعد رانا مشہود نيب کے دائرے ميں ہیں۔ رانا مشہود کے خلاف نيب کي تحقيقات شروع کردی ہیں۔ اسپورٹس فيسٹيول ميں مبينہ کرپشن کا ريکارڈ حاصل کرلیاگیاہے۔

نئے چيئرمين کي آمد پر نيب حکام کي پھرتياں عروج پرہیں۔زيرالتواء فائليں کھلنے لگيں۔

چوہدري شجاعت حسين  اور پرويز الہي کے خلاف دوارب بياليس کروڑ کی مبینہ کرپشن کا کيس ہے۔پرويزمشرف کے دور ميں فائل زيرالتواء رہي۔سترہ سال بعد نيب نے چھ نومبر کو پيش ہونے کا نوٹس بھجواديا ۔ چوہدري برادران کے ترجمان نے نوٹس ملنے کي ترديد کي ہے ۔

دوسري جانب پنجاب کے وزيررانا مشہود کي فائل بھي کھل گئي ہے۔ اسپورٹس فيسٹيول ميں مبينہ کرپشن کا ريکارڈ حاصل کرليا گيا ہےاورسابق ڈي جي اسپورٹس بورڈ عثمان انور کو بھي طلب کرنے کا فيصلہ ہواہے۔ سماء

PML Q

Tabool ads will show in this div