ارشدوہرادیرینہ دوست ہیں،ایم کیوایم چھوڑنےمیں جلدبازی کی

کراچی: اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نےکہاہےکہ پولیس کا ادارہ سیاست سے پاک ہونا چاہئے۔انھوں نےآئی جی سندھ کو ہٹانے کی دلیل کامطالبہ بھی کردیا۔ ارشد وہرا دیرینہ دوست ہیں، ان کے جانے سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔
اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نےمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےبتایاکہ نیب کےخلاف مذمتی قرارداد کی حمایت نہیں کی۔
انھوں نے حیرت کااظہارکرتےہوئے کہاکہ ارشد وہرا دیرینہ دوست ہیں، ان کے جانے سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ارشد ووہرا نے جانے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔
اپوزیشن لیڈرکاکہناتھاکہ ایم کیوایم سےپی ایس پی میں جو ٹرانسفرہورہا ہے اس کافائدہ کس کوہورہا ہے؟۔
خواجہ اظہارکاکہناتھاکہ اصل لڑائی ایم کیوایم اور پی ایس پی کی نہیں،اصل لڑائی حکمرانوں کے خلاف ہے۔ انھوں نے واضح کیاکہ کراچی کے مینڈیٹ کی مضبوطی کا حامی ہوں۔صوبےمیں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے۔ گرینڈ الائنس سے ہمارے رابطے ہیں۔گرینڈ الائنس کے ساتھ آگے چل کر بات ہوسکتی ہے۔پوکٹس میں رہ کر حکمرانوں کے خلاف نہیں لڑ سکتے۔ سماء