قومی ترانے،پرچم کی توہین پر3سال قیدکی سزا

بیجنگ: چین کی پارلیمان نے قومی ترانے اور پرچم کی توہین پر تین سال قید کی سزا دینے کے لئے مسودہ ترمیم پر غور شروع کر دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق پارلیمنٹ نےصدرشی جن پنگ کی نظریات پر عمل کرتے ہوئے قومی ترانے اور پرچم کی توہین پرتین سال قید کی سزا دینے کے لئے موجودہ قانون میں ترمیم کی تیاری شروع کر دی ہے۔
چین میں قومی ترانےکی دھن اوربول میں کسی قسم کی تبدیلی یابگاڑ بھی جرم قرار دیدیا جائے گا اور قومی پرچم کو جلانے ،زمین پر پھینکنے اور ترانے کی توہین کرنے والے کو کم از کم تین سال قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی ۔
اس سے قبل ایسے جرائم کی سزا پندرہ دن قید تک محدود تھی۔ مسودہ ترمیم کوپیرکو پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کو پیش کیا گیاجس کی منظوری کےبارے حتمی اعلان رواں ہفتےکےآخرمیں دستیاب ہوگی جب پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کا جاری اجلاس ختم ہو گا۔ اےپی پی / سماء