بحرین میں پہلی خاتون سیکریٹری کا تقرر

ماناما : بحرین کی حکومت نے وزارت خارجہ میں پہلی خاتون سیکریٹری کا تقرر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت ِ امور خارجہ میں پہلی خاتون انڈر سیکریٹری کا تقرر کیا گیا ہے۔

 

ڈاکٹر شیخہ رعنا بنت عیسیٰ آلِ خلیفہ اس سے پہلے اپریل 2011ء سے وزارت ِخارجہ ہی میں عرب ، افروایشیائی امور اور تنظیمات کی اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔

 

ڈاکٹر شیخہ اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص ایشیائی تعاون فورم، اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور آسیان تنظیم کے مشترکہ اجلاسوں میں شرکت کرچکی ہیں۔

انہوں نے امریکن یونیورسٹی، واشنگٹن ڈی سی سے 1998ء میں امن اور تنازعات کا حل کے مضمون میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی اور بعد میں ایکسٹر یونیورسٹی سے بین الاقوامی قانون میں ڈاکٹرآف فلاسفی ( پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کی تھی۔ سماء

MUSLIMS

ISLAM

Dr. Shaikha Rana bint Isa bin Daij Al-Khalifa

first female secretary

Tabool ads will show in this div