پاکستان کی ریٹنگ بی کی توثیق کردی گئی

نیویارک : عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ بی کی توثیق کردی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈر اینڈ پوورز نے پاکستان کی قلیل اور طویل المدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ”بی“ کی توثیق کردی۔

 

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز“ توقع رکھتا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا رہے گی۔

 

عالمی درجہ بندی ادارے نے یہ بھی توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی 2017-20کی مدت میں اوسطاً 5.7 فیصد رہے گی۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے اور انفراسٹرکچر و توانائی کے نرخ کم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی سپلائی بہتر ہوئی ہے۔ سماء

RATING

Tabool ads will show in this div