کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش،سردی بڑھ گئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی   :   کراچی میں موسم مہربان ہو ہی گیا، بادل رات اور صبح سویرے خوب برسے اور شہر قائد کا موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔ سڑکیں گیلی ہونے سے موٹرسائیکل سواروں کی شامت آگئی، لیکن کام کاج کے لیے گھروں سے نکلنے والے خوشگوار موسم سے بہت خوش ہیں، حلوہ پوری کھانے والے کہتے ہیں موسم نے ناشتے کا مزا دوبالا کر دیا۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج بھی بادل چھائے رہیں گے۔

ذرا سی بارش نے ہی کراچی والوں کو خوش کر دیا، تاہم اس سے ٹھنڈ بھی مزید بڑھ گئی اور لوگوں کے موڈ بھی زیادہ خوشگوار ہوگئے، صبح سویرے خوب بندوبست کرکے گھروں سے نکلنے والے کہتے ہیں کہ سردی کا مزا تو اب آیا۔  بھیگے بھیگے موسم نے حلوہ پوری کی دکانوں کی رونق بڑھا دی، کوئی دکان پر مزے سے پوریاں کھا رہا ہے، تو کوئی پارسل کرا کر رہا ہے، کہنا یہ ہے کہ زیادہ سردی میں گرماگرم ناشتا زیادہ مزیدار لگتا ہے۔

رات گئے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش بھی ہوئی، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروول، صدر اور دیگر علاقوں کی سڑکوں پر جل تھل ہوگیا، موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی رم جھم کی نوید سنائی ہے۔ سماء

burger

famine

علاقوں

Tabool ads will show in this div