وزیراعظم کی منظوری کےبعدغیرقانونی افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن کافیصلہ

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :    وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مرحلہ وار واپس بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپسی کیلئے بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے منظوری ملنے پر رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کیلئے مرحلہ وار آپریشن شروع کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے سفارشات وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ اور دوسرے میں رجسٹرڈ مہاجرین کو واپس بھیجا جائیگا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وسیع پیمانے پر آپریشن کو فوری طور پر شروع کیا جائیگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے، جب کہ آپریشن کے دوران پاک افغان سرحد پر نگرانی کا نظام بھی سخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ملک میں پھیلے افغان مہاجرین اور ان کی غیر قانونی بستیوں کیخلاف ایکشن کا اعلان کیا گیا، وزارت داخلہ کے مطابق تمام ملک میں پھیلے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ان کے کیمپوں تک محدود کیا جائے گا۔ سماء

شوبز

eid

demand

fulham

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div