چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن میں اختلافات کی تصدیق
اسلام آباد : چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن میں اختلافات کی تصدیق کردی، کہتے ہیں الیکشن ملتوی ہونا ملک کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہوگا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیراعظم کو بار بار ٹیکنو کریٹ کا ذکر نہیں کرنا چاہئے، ذاتیات پر فوکس کرتے رہے تو افراد اور پارٹی کا نقصان ہوگا، الیکشن ملتوی ہونا ملک کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء نے پارٹی میں اختلافات کی تصدیق کردی، بولے کہ اختلاف رائے ہے، تقسیم نہیں، کارکنوں کا سر دیوار میں مارنے سے نواز شریف بحال نہیں ہوسکتے، سیاسی اور عدالتی جنگ کو ذاتی نہ بنایا جائے۔
چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ فیصلے عدالتوں نے ہی کرنے ہیں، انصاف وہیں سے ملے گا۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے پاناما کیس کا فیصلہ وزیراعظم کیخلاف آنے پر وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سماء