فضائیہ کےنیےسربراہ کیلئے4ناموں پرغور،اےوی ایم سہیل گل مضبوط امیدوار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   حکومت نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کیلئے چار ناموں پر غور شروع کردیا، سنیارٹی لسٹ میں ایئر مارشل سہیل گل خان پہلے نمبر پر ہیں، موجودہ سربراہ طاہر رفیق بٹ اٹھارہ مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

وزارت دفاع نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کے لئے سمری کی تیاری شروع کردی ہے، نئے ایئر چیف کیلئے چار نام زیرغور ہیں۔ ان میں ائیر مارشل سہیل گل خان، ائیر مارشل جمشید خان، ائیر مارشل سہیل امان اور ائیر مارشل سعید خان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیارٹی کے اعتبار سے ائیر مارشل سہیل گل خان سرفہرست ہیں۔ ائیر مارشل جمشید خان اس وقت ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف سپورٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ائیر مارشل سہیل امان ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف آپریشنز کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ ائیر مارشل سعید خان ڈپٹی چیف آف ٹریننگ کے عہدے پر تعینات ہیں۔

پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے، پاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ 18 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے، انہوں نے 19 مارچ 2012 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔ پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔ سماء

dramatic

pregnant

Tabool ads will show in this div