سپریم کورٹ نے گیلانی اورنوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹادیں

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی، دونوں درخواستیں محمود اختر نقوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست چیئرمین نیب کا تقرر نہ کرنے پر جب کہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف عدلیہ سے متعلق بیان پر درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے دونوں معاملے غیر موثر قرار دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔ سماء

ali haider

Tabool ads will show in this div