احمد شہزاد بھی ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کلب میں شامل
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد بھی ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔
ون ڈے سیریز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں کوئی خاص قابل ذکر کارکردگی نہ دکھانے پرقومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم میں شامل نہیں تھے۔
کل کا میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے والے احمد شہزاد کے ایک پرستار نے انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنے پر انوکھا احتجاج کرڈالا۔ پرستار نے احمد شہزاد کی تصویر والا ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پردرج تھا ’’مجھے کیوں نکالا‘‘۔
اس دلچسپ صورتحال کو گیلری میں بیٹھے شائقین نے خوب انجوائے کیا۔ سماء
3rd t20
ahmad shahzad
mujhay kiun nikala
تبولا
Tabool ads will show in this div