کور کمانڈر لینفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا افغانستان کا دورہ
اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے افغانستان کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر نے اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا، دورے کے دوران لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے افغان ہم منصب کور کمانڈر قندھار میجر جنرل عبدالحامد سے ملاقات کی، ملاقات میں جوائنٹ بارڈر کوآرڈینشن سینٹر اور باہمی رابطوں کو بہتر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال اور سرحدی سیکیورٹی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اٹھارہ جنوری کو کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے بھی کابل کا دورہ کیا تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے اعلیٰ حکام کے ان دوروں کا مقصد پاک افغان فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ سماء