میچ کے بعد شعیب اورثانیہ کی ٹویٹس نےسوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرےٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کی فتح نے جہاں سب کو بے حد مسرور کیا وہیں شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ٹویٹس نے بھی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔

شعیب ملک کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا اور ساتھ ہی ایک چمکتی دمکتی اسپورٹس بائیک بھی انہیں ملی۔ میچ دیکھنے کے لئے خصوصی طور پربھارت سے آنے والی ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزانے خوشی سے لبریز ہو کرازراہ مذاق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ ’’چلیں پھر اس پر‘‘۔

بیوی کی بات بھلا کون ٹال سکتا ہے، شعیب نے فرمانبردار شوہر ہونے کا پورا پورا ثبوت دیتے ہوئے جواب میں کہا کہ ’’یس یس، جلدی سے تیار ہو جاؤ جان ، میں راستے میں ہوں ‘‘۔

مگریہ لانگ ڈرائیو شروع ہونے سے پہلے ہی شعیب کی ایک تصویرسامنے آئی جس میں نئی نویلی بائیک پرثانیہ سے پہلے اسپنرشاداب خان براجمان تھے۔ ثانیہ نے شاید شعیب کا جواب پڑھا نہیں تھا ۔ اگلی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’اوکے کوئی بات نہیں، میرے خیال سے سیٹ پہلے ہی کوئی لے چکا ہے‘‘۔

بیوی کے سامنے تو ہیرو بھی زیرو کے مصداق شعیب نے فوری صفائی پیش کی اور شاداب خان سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ ’’نہیں نہیں، ایسا کچھ نہیں، اسے میں نے گراؤنڈ میں ہی اتار دیا ہے‘‘۔

 

شعیب خان کی معصومانہ وضاحت پرشاداب خان نے بھی انٹری دے دی۔

 

پاکستان کی شاندار فتح کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین میاں بیوی کے ان دلچسپ مکالموں سے بھی خوب محضوظ ہوئے۔ سماء

 

man of the match

3rd t20

Tabool ads will show in this div