دہشت گردی کی کوشش ناکام، واہ کینٹ سے بارود سے بھری گاڑی برآمد

ویب ایڈیٹر:

راول پنڈی : سیکیورٹی فورسز   اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران واہ کینٹ کے علاقے سے بارود سے بھری گاڑی برآمد کرلی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واہ کینٹ کے حساس علاقے سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکا کارروائی کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ پولیس نے  دوران تلاشی بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ بارود سے بھری گاڑی خیبر پختونخوا سے راول پنڈی جا رہی تھی کہ ناکہ پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تلاشی کے دوران گاڑی سے78کارتوس،ایک ہزار  ڈیٹونیٹر،  6 رول تار  اور بڑی مقداد میں  بارودی مواد  برآمدہ کیا گیا۔

پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر اس میں  سوار دو افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ سماء

phc

Tabool ads will show in this div