دوران پرواز کپتان نے مسافر لڑکی سے منگنی کرلی

عمان : اردن میں دوران پرواز کپتان نے طیارے میں مسافر لڑکی سے منگنی کرلی۔

خلیجی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق اردن کی قومی فضائی کمپنی کی ایک پرواز کے دوران طیارے کے معاون کپتان نے مسافر لڑکی سے منگنی کرکے تمام لوگوں کو حیران کر ڈالا۔

یہ حسین واقعہ جمعہ کے روز دارالحکومت عمان سے دبئی جانے والی پرواز میں پیش آیا،جب طیارے کے معاون کپتان نے مسافر لڑکی کو شادی کی پیشکش کی۔

اس سے قبل معاون کپتان نے دوران پرواز مائیک پر اعلان کیا کہ ’ آج کی پرواز میرے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے ، کیونکہ اس وقت طیارے میں میری محبت بھی موجود ہے۔

اس موقع پر طیارے کے معاون کپتان نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی ،جو لڑکی نے قبول کرلی ،جس کے بعد مسافروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا، جبکہ کپتان کی جانب سے اس پر مسرت موقع پر منہ بھی میٹھا کروایا گیا۔ سماء

INTERESTING

FLIGHT

engagement

Co Pilot

propose

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div