ڈاکٹر فاروق ستار نے آئندہ کا لائحہ عمل بتادیا

کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں ہمارے پاس کئی ارشدہ وہرا ہیں، ڈپٹی میئر واپس آنا چاہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں، وہ ایف آئی آر میں نام آنے سے پریشان تھے ہم انہیں مطمئن نہیں کرسکے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء نے 2018ء الیکشن میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کا دعویٰ اور 5 نومبر کو مزار قائد پر احتجاجی جلسے کا اعلان بھی کردیا۔

ايم کيو ايم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کر ڈالی، ڈپٹی میئر کراچی کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے سوال پر بولے ہمارے پاس کئی ارشد وہرا ہیں، وہ ایف آئی آر میں نام آنے سے پریشان تھے، ہم ارشد وہرا کی پریشانی دور نہیں کرسکے، وہ واپس آنا چاہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

مزید جانیے : ایم کیو ایم پاکستان کی سب سے بڑی پتنگ کٹ گئی

ڈاکٹر فاروق ستار اراکین سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے استعفیٰ سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئے، کہتے ہیں ہر چيز ميں جلد بازی نہيں ہونی چاہئے، اگلے الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، 2018ء کے الیکشن میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کریں گے۔

ویڈیو دیکھیں : ارشدہ وہرا ایم کیو ایم پاکستان پر پھٹ پڑے، سماء کو خصوصی انٹرویو

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ زبردستی وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، ہماری سیاست جبر اور خرید و فروخت کی سیاست نہیں، مردم شماری کا ابھی تک سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن سے قبل سیاسی آزادی مل جائے تو شہری علاقے ساتھ ہوں گے، حکومتی مشینری کے استعمال کے باوجود نظریاتی ووٹرز پر اعتماد کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے 5 نومبر کو مزار قائد پر احتجاجی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سماء

 

FAROOQ SATTAR

MUSTAFA KAMAL

Arshad Vohra

PSP

General Election

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div