ایم کیو ایم پاکستان کی سب سے بڑی پتنگ کٹ گئی

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کی سب سے بڑی پتنگ کٹ گئی۔ نائب مئیرارشد وہرہ پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے۔

کراچی کے نائب میئرارشد وہرہ نے متحدہ قومی موومنٹ کو خیرباد کہہ کرمصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ارشد وہرہ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کے ہمراہ مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اختیارات کی بات دھوکا ہے۔ جتنے وسائل اور اختیارات حاصل ہیں اس میں بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ اب کراچی والوں کا سامنا کرنے کے قابل نہ رہا اس لیے ایم کیوایم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ارشد وہرہ نے انکشاف کیا کہ ایم کیوایم کے دیگر ایم این ایز بھی پی ایس پی میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔ کہا کہ پی ایس پی میں سب نے آنا ہے،کونسل کے آدھے ممبران ناراض بیٹھے ہیں۔

ارشد وہرہ کے مطابق ہم کراچی کے لوگوں کی خدمت نہیں کرسکے۔ عوام کو ایک سال تک کچھ نہیں دیا اس لیے عوام کا سامنا نہیں کرپارہا تھا۔ ارشد وہرہ نے تسلیم کیا کہ ذمہ داری نہ نبھاسکا اس لیے پارٹی چھوڑدی۔ہرقسم کی تحقیقات کے لیے حاضرہوں۔ بولے کہ مصطفیٰ کمال نے کراچی کیلئے کام کر کے دکھایا۔

اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ارشد وہرہ نے ہماری پارٹی میں شمولیت اختیارکر کے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی میئر کا عہدہ چھوڑنا کوئی معمولی بات نہیں۔ ارشد وہرہ بلدیاتی نظام کا جلد پول کھولیں گے۔

انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا کہ کراچی کا اگلا میئر اور ڈپٹی میئر پی ایس پی سے ہوگا،کراچی میں اب ہر جگہ پاک سرزمین پارٹی نظر آئے گی۔ کراچی کا مینڈیٹ لینے کیلئے پی ایس پی الیکشن لڑے گی۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ فاروق ستار اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیں۔ سماء

FAROOQ SATTAR

Arshad Vohra

MQM Pakistan

deputy maypr Karachi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div