مریم نوازکی سالگرہ کا کیک مذاق بن گیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روزآج اپنی 44 ویں سالگرہ منائی۔ سالگرہ پر ’’ہیپی برتھ ڈے مریم ‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مریم نوازکو بیشمارٹوئٹرصارفین نے مبارکباد دی۔ ن لیگ کے ایک متوالے نے تو شیر سے سجا کیک بھی بھیج ڈالا۔

مریم نواز نے اپنی سالگرہ پر موصول ہونے والے کیک کی تصویر ٹوئٹر پراپ لوڈ کی اور لکھا کہ میری سالگرہ پر ن لیگ کے حقیقی چاہنے والے کی جانب سے بھیجا گیا بہت پیارا کیک۔

مریم نوازکے سالگرہ کے کیک کی ٹوئٹر صارفین نے تعریف بھی کی مگر بہت سے ایسے تھے جنہیں کیک پر بنا شیر، شیر نہ لگا اور تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔ کسی نے شیرنی کی غلط اسپیلنگ پر بھی مذاق اڑایا۔

 

MARYAM NAWAZ

trolling

birthday cake

Tabool ads will show in this div