بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار بدنام زمانہ وسیم بیٹر رہا

ویب ایڈیٹر:


کراچی   :   انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہل کار وسیم بیٹر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، وسیم بیٹر کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وسیم بیٹر کو بھتہ خوری کیس میں بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر نو میں وسیم بیٹر کے خلاف بھتہ خوری کیس کی سماعت ہوئی ۔ وسیم بیٹر پر پر الزام تھا کہ وہ پولیس کے لئے لوگوں سے بھتہ وصول کرنے کرتا ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے دوران بھی وسیم بیٹر کا نام آٓیا تھا۔

عدالت میں پولیس وسیم بیٹر کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم بیٹر کو بھتہ خوری کیس میں بری کردیا۔ وسیم بیٹر کے خلاف تھانہ نیپئر میں تاجروں کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔ سماء

Azadi March

hiv

gt road

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div