پروین رحمن پر بننے والی فلم نے ایوارڈ جیت لیا

استنبول : فلم فیسٹول استنبول میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر مقتول پروین رحمن پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دوسرا انعام حاصل کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے گیارویں انٹرنیشنل آرکیٹیکچر اور اربن فلمز فیسٹول منعقد ہوا۔ فلمز فیسٹول میں پروین رحمان پر بننے والی فلم نے دوسرا انعام حاصل کیا۔ فلم کو بیسٹ ڈاکیومنٹری کی کیٹگری کیلئے منتخب کیا گیا۔

فلم میں پروین رحمان کی زندگی اور ان کے کام کو موضوع بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پروین رحمان اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر تھیں، جنہیں 13 مارچ 2013 میں کراچی کے علاقے منگھوپیر میں فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا گیا تھا، جب وہ دفتر سے اپنے گھر واپس جارہی تھیں۔

 

اورنگی پائلٹ پروجیکٹ نامی این جی او کا قیام 1980ء میں عمل میں آیا تھا، یہ این جی او اورنگی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملات پر نظر رکھتی ہے۔ فلم میں لیڈ مافیا اور پروین رحمان بطور سماجی ورکر کے درمیان مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پروین رحمان کچی بستیوں اور گوٹھوں ریگولرائزیشن کی خواہاں تھیں.

اس سے قبل فلم کو کراچی فلم فیسٹول سمیت کئی اہم فلمز فیسٹول میں بھی اسکریننگ کیلئے پیش کیا گیا۔ سماء

AWARD

documentary film

Mahera Omar

Perween Rahman

The Rebel Optimist

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div