نصیرآبادٹرانسمیشن لائن میں تخریب کاری بریک ڈاؤن کی وجہ بنی،عابدشیرعلی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   بجلی کے بریک ڈاؤن کا وزیراعظم نے نوٹس لیا اور فوری بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، رات گئے عابد شیر علی نے سماء سے گفت گو کرتے ہوئے قوم سے معذرت کی اور بتایا کہ یہ دہشت گردی کے سبب بریک ڈاؤن ہوا۔ آئندہ ایسے بحران سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ایک بار پھر ملک بھر میں شہریوں کو بجلی کے بڑے بڑیک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، ملک بھر کے بڑے شہروں تاریکی میں ڈوب گئے، جس پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا،اور  بجلی کی فوری بحالی کی ہدایت کی، رات گئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے سماء سے گفت گو میں بتایا کہ نصیرآباد کے اوچ پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن  دھماکے سے اڑا دی گئی، دہشت گردی کے سبب بڑا بریک ڈاؤن ہوا۔

وزیراعظم کے نوٹس پر حکام اور مشینری حرکت میں آگئی، فوری طور پر بحالی کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ عابد شیر علی نے قوم سے معذرت کے ساتھ آئندہ ایسے بحرانوں سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ سماء

drive

frozen

zero

Tabool ads will show in this div