پھر شدید دھند کا راج،ملتان ایک اور صبح دھند کے نام

اسٹاف رپورٹ


ملتان   :   ملتان میں ایک بار پھر شدید دھند نے راج جما لیا، حد نگاہ سو میٹر تک محدود ہونے سے ٹریفک روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، دھند کا سلسلہ چند روز جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا، جو اگلے تین سے چار روز تک جاری رہے گا اور شدید دھند چھائی رہے گی۔ آج ملتان میں کم سے کم سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب سو فیصد ہے۔ دھند کے باعث ٹریفک روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک ملتان میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ سماء

hair

deals

Tabool ads will show in this div