آرمی چیف جنرل راحیل کی چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کےوائس چیئرمین سےملاقات

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


بیجنگ   :   آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کی دعوت پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں آرمی چیف کی چین کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں جاری ہیں، اس موقع پر چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور آپریشن ضرب عضب کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، چین آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا، چین آمد پر آرمی چیف کو چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ آرمی چیف دورے کے دوران چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، جب کہ دونوں ممالک پڑوسی بھی ہیں۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کا ناسور ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے، قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیں گے، ، جنرل فان نے دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کو بھی سراہا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان آج صبح خوشگوار ماحول میں ہوئی، اس موقع پر جنرل فان نے پاکستانی قربانیوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے آہنی بندھنوں میں بندھے ہیں۔ پاک فوج کے سپہ سالار کی جانب سے ایک بار پھر اس مؤقف کی اظہار کیا گیا کہ پاک سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ سماء

paypal

چیئرمین

envoy

Tabool ads will show in this div