شائقین کرکٹ کاانتظارختم ہونےمیں چند گھنٹےباقی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کےلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں۔شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔
وزیراعلی پنجاب کاکہناتھاکہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا طویل عرصہ سے انتظار تھا۔ زندہ دلان لاہور مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کریں گے اورشائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔انھوں نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی آمد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ مزید ہموار ہوگی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم اور انٹر نیشنل براڈ کاسٹرز پاکستان سے امن ، پیار اور محبت کا پیغام لےکر جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور بالخصوص زندہ دلان لاہور مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی آمد پر پرجوش ہیںاور سری لنکن کرکٹ ٹیم کا لاہور آنا پاکستانی عوام اورہمارے لئے مسرت کا باعث ہے۔ اے پی پی / سماء