شمالی وزیرستان میں فضائی حملے، غیر ملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں غیر ملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک اور کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی صبح شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شرپسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی، حملوں میں 35 دہشت گرد مارے گئے جن میں غیر ملکی شرپسند بھی شامل ہیں۔

گزشتہ برس 15 جون سے شروع ہونیوالے آپریشن ضرب عضب میں اب تک 2041 دہشت گروں کا صفایا کیا گیا جبکہ 3 افسروں سمیت 199 فوجی بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ سماء

kunduz

Tabool ads will show in this div