تیسراٹی ٹوئنٹی؛پروفیسرحفیظ کاجی آیاں نوں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے لنکن شیروں کی لاہورآمد پر کرکٹ شائقین تو خوش ہیں ہی ، پاکستانی کرکٹرز بھی نہال ہیں۔ پروفیسر محمد حفیظ نےمہمانوں کوخوش آمدید کہنےکےلئےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لےلیا ۔

پاک سری لنکاسیریزکے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے میدان تو کل لاہوکے قذافی اسٹیڈیم میں لگےگا لیکن ابھی سے جشن کا سماں ہے۔ ایسے میں پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ بھی پیچھے نہ رہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرڈالا۔

محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دل و جان سے خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور سری لنکن عوام پیاراور دوستی کے دائمی رشتے میں بندھے ہیں ۔

یہ بھی بتایا کہ پاکستانی عوام ساری لنکن ٹیم کی میزبانی کےشدت سے منتظرہیں، اپنا بھی حوالہ دیا کہ لاہورمیں ہونےوالے پاک سری لنکاٹی ٹوئنٹی کےلئےبہت پرجوش ہوں

لگے ہاتھوں محمد حفیظ نے پرستاروں سے اپیل بھی کردی کہ کل ہونے والے مقابلے کےلئے شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں۔ ساتھ میں دعا بھی کہ اللہ تعالیٰ ہم کو کامیابی سے نوازے ، پاکستان زندہ باد کے نعرے پراختتام کیا۔ سماء

3rd ODI

Tabool ads will show in this div