افغان سیکیورٹی وفد کی پاکستان آمد، عسکری حکام سے ملاقات ہوگی
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : افغان بارڈر پولیس کا دس رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کرے گا، بارڈر سیکیورٹی پر بات چیت کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل شفیق فاضلی کر رہے ہیں، وفد میں ان کے نائب میجر جنرل شیر علی شہر یار اور 8 دیگر سینئر ارکان شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان وفد 5 روز تک پاکستان میں رہے گا اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کرے گا، ان ملاقاتوں میں پاک افغان بارڈر سیکیورٹی پر بات چیت کی جائے گی، یہ دورہ کور کمانڈر پشاور ، کور کمانڈر سدرن کمانڈ کے دوروں کا تسلسل ہے۔ سماء