پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس 30 جنوری کو طلب

اسٹاف رپورٹ

اسلام اباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس 30 جنوری کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کا معاملہ زیر غور آئے گا، جہانگیر ترین اور اسد عمر مذاکرات میں ڈیڈ لاک پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی منظوری کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی عدالتی کمیشن قائم نہ ہونے پر آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن کی رپورٹ پر غور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، کور کمیٹی تحریک انصاف کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے معاملات پر بھی غور کرے گی۔ سماء

dharna

movie review

jundullah

طلب

اجلاس

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div