حماد صدیقی کی گرفتاری کی سرکاری طور پرتصدیق نہیں ہوسکی

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دبئی میں حماد صدیقی کی گرفتاری سے متعلق کسی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ایم کیو ایم ایک صاف ستھری جماعت ہے، جو عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اميد ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، بہت سے مقدمات پہلے کے ہيں،22اگست کے بعد بہت سے مقدمات کا جواز اب نہيں رہتا، رؤف صديقي پر بھي مقدمے ہيں، مني لانڈرنگ کا کيس الطاف حسين پر ہے، اميد ہے انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ بہت سے مقدمات پہلے کے ہيں، مہاجروں کو سپورٹ کرنے پر ظلم ہو رہا ہے، ہم نے خود کو عدالتوں ميں پيش کيا، آئين اور قانون کے تحت فيصلہ ہونا چاہیئے،گڑھے مردے اکھاڑنے کي کوشش کي جارہي ہے، ہمارا اب قائد ايم کيو ايم سے کوئي تعلق اور واسطہ نہيں ہے۔

پی ایس پی کے ذکر پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاداري تبديل کرنے والوں کے لئے آساني ہو جاتي ہے، ہمارے کئي ساتھيوں کو جھوٹے مقدمات ميں ملوث کيا گيا، ہماري پاليسي واضح ہے، سانحہ بلديہ کے مقدمات کئي لوگوں پر بنے،کل بھي ہمارے ساتھيوں کو گرفتار کيا گيا،روز کيا جا رہا ہے۔

 

حماد صدیقی کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایسی کچھ خبریں تو ہیں، تاہم سرکاری طور اس خبر سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سماء

rauf siddiqui

FAROOQ SATTAR

hammad Siddiquie

Tabool ads will show in this div