وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مریم نواز کے ہیرو ہیں
اسلام آباد / واشنگٹن : امریکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پتا نہيں کل مقدر ميں کيا ہو مگر مجھے عوام ميں جانا ہے، پارٹی میں اہم کردار پر مریم کا کہنا تھا کہ خاندان کا فيصلہ تھا کہ ميں پارٹي سنبھالوں، اختلافات سے متعلق سوال کے جواب پر مریم نے کہا کہ وزيراعليِ پنجاب شہباز شريف ميرے ہيرو ہيں، ميں اپني زندگي سے بڑھ اپنے چچا کو چاہتي ہوں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں برطرف وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹي يا خاندان ميں اختلافات کي باتيں بےبنياد ہيں، شريف فيملي خانداني اقدار پر بہت فخر محسوس کرتي ہے۔
مریم کا کہنا تھا کہ وزيراعليِ پنجاب شہباز شريف ميرے ہيرو ہيں، شہباز شريف سب سے زيادہ اہليت کے حامل ہيں، ميں اپني زندگي سے بڑھ کر اپنے چچا کو چاہتي ہوں۔
سیاسی جدوجہد پر مریم کا کہنا تھا کہ مقدمے سياسي بنيادوں پر بنائے گئے،جو انتقامي کارروائياں ہيں، جيليں، نااہلي، نظر بندياں اور عدالتي مقدمات سب ديکھ ليے، قريبي افراد کہتے ہيں کہ سياست ميں ميرا اہم کردار ہے، پتا نہيں کل مقدر ميں کيا ہو مگر مجھے عوام ميں جانا ہے، سب سے پہلے ميرے دادا نے مجھے خانداني امور ميں اہم مقام ديا، دادا کے بعد والد نے بھي سياسي قابليت کو سراہا، خاندان کا فيصلہ تھا کہ ميں پارٹي سنبھالوں۔
آئندہ انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کے ضمني انتخابات ميں فتح دليل ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ ہيں، میری ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ میرے مشورے اور تنقید والد تحمل سے سن لیتے ہیں۔ سماء