بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا لڑکا ہلاک

لاہور: لاہورمیں معصوم بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا لڑکا مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا دعويٰ ہے کہ ٹھوس شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اورآج اس کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنا تھا۔
 
معصوم بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کی عدالت میں پیشی تھی۔ پولیس کا دعوي ہے کہ ملزم گاڑی میں بیٹھے پولیس اہلکار پر جھپٹا۔ سرکاری بندوق چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران گولی چلی اور ملزم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
 
چھ سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے کیس میں  پولیس نے چودہ جنوری کو ملزم ساحرعرف شعیب کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا دعويٰ ہے کہ ملزم کی عمرانیس سال تھی۔ اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں اسے چالان میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

چھ سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا واقعہ۔ دو جنوری کو لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں پیش آیا تھا اور مقتول کی لاش مقامی مسجد کی بالائی منزل سے ملی تھی۔ سماء

premier

Tabool ads will show in this div