گستاخانہ خاکے مذہبی رواداری کیخلاف سازش ہیں، کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : کل جماعتی کانفرنس نے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی روادادی کیخلاف سازش قرار دیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا مشترکہ محاذ بننا چاہئے، ایک دوسرے کے مذاہب کی توہین سے گریز کی پالیسی اپنانی ہوگی۔
پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس بلائی گئی جس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت اور انہیں مذہبی رواداری کیخلاف سازش قرار دیا گیا۔
کانفرنس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف پوپ فرانسن کے بیان کو قابل قدر قرار دیا گیا، کانفرنس کا اعلامیہ پوپ کے دفتر اور یورپی یونین بھی بھیجا جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف اظہار افسوس و مذمت کیلئے کانفرنس منعقد کی، خاکوں کی اشاعت کی تمام مذاہب کے ماننے والوں نے مذمت کی، ایک دوسرے کے مذاہب کی توہین سے گریز کی پالیسی اپنانی ہوگی، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا مشترکہ محاذ بننا چاہئے۔
کل جماعتی کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماء فیاض چوہان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید حکومت کے کردار پر بھی روشنی ڈالیں، منتظم علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے خاموش کرانے پر وہ اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے۔ سماء