وائلڈ لائف کاتحفظ ؛گندگی کرنےپرسزاملےگی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Hikers-Beware-Isb-Pkg-27-10.mp4"][/video]

اسلام آباد: قدرتی ماحول کی حفاظت سے ہی کرہ ارض پرزندگی بھی محفوظ  ہوگی۔اس لیےوائلڈلائف نےاب گندگی پیھلانےوالوں کےخلاف سخت ایکشن لینےکی تیاریاں کرلی۔مارگلہ ٹریلز کو صاف رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان گندہ نہیں ہم نے اسے گندہ کیا ہوا ہے،خوبصورت مارگلہ ہلز کی صفائی کاکام شروع ہوچکاہے۔کچھ غیر ذمہ دار لوگ سرسبز ٹریل فائیو کو کچرے سے آلودہ کرتے رہے ہیں۔

وائلڈ لائف والوں نے ڈنڈہ اٹھایا تو شہریوں کو بھی یہ اقدام بہت پسند آیا۔فطرت انسانیت کی محسن ہے اور محسنوں کو نقصان پہنچانا بھلا کہاں کی انسانیت ہوئی ۔؟

یہ خوبصورت مناظر اور قدرتی ماحول جس کی کشش آپ کو دور سے اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔اس کی حفاظت اور صفائی میں آپ کا بھی کچھ نہ کچھ کردار ضرور ہونا چاہیے۔  سماء

Trails

Tabool ads will show in this div