لتاجی سےگانوں سےمتعلق اپنی پسندناپسندبتادی

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے کلاسیکل گانوں کے ریمکس اور تبدیلیوں کی مخالف رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنے کلاسیکل گانے ”نی میں یار منانا نی“ کے ریمکس ورژن کے حوالے سے کہا ہے کہ میں نے گانے کا نیا ورژن نہیں سنا ہے اور نہ ہی میں اسے سننا چاہتی ہوں لہذا میں اس پر تبصرہ بھی نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے کلاسیکل گانوں کے ریمکس اور کور ورژن کی مخالف رہی ہیں اور میرا نہیں خیال ہے کہ پرانے گانوں کو ریمکس کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ لتا منگیشکر کا کلاسیکل گانا ”نی میں یار منانا نی“ جسے ہتیش موڈک نے ریمکس اور یشیتا شرما نے گایا ہے جبکہ یہ گانا وانی کوپر پر فلمایا گیا ہے۔ اے پی پی/ سماء

انٹرٹینمنٹ

lata mangeshkar

Tabool ads will show in this div