فیکٹری سپروائزر کا قاتل پکڑا گیا، کئی افراد کو مارنے کا اعتراف
اسٹاف رپورٹ
کراچی : نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنیوالے ملزم کو گبول ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے شیر شاہ سے گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس اہلکار اور ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
کراچی میں موت کی قیمت صرف 2 ہزار روپے، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم سپروائزر پر 2 ہزار بھتہ نہ دینے پر گولیاں برساتا نظر آیا، ملزم نے اعتراف کیا کہ سیاسی جماعت کے رکن انور اور احمد نے سپروائزر کو نہ مارنے پر قتل کی دھمکی دی تھی۔۔۔
ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس اہلکار اور ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو قتل کیا۔ سماء