ماہرہ،حمیمہ، حمزہ علی عباسی اور فواد خان کو لیگل نوٹس مل گیا

کراچی:لالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’مولا جٹ 2‘‘ کے پروڈیوسر اور اداکاروں کو بغیراجازت فلم کے ری میک پر قانونی نوٹس مل گیا۔

لالی ووڈ کے لیجنڈ اداکارسلطان راہی اورمصطفیٰ قریشی کی فلم مولا جٹ اپنے دور میں پاکستانی سینما کی کامیاب ترین فلم ٹھہری تھی۔ اب ڈائریکٹ بلال لاشاری بڑے پردے پر’’مولاجٹ2‘‘ لارہے ہیں جس میں آج کے دور کے کامیاب اداکارفواد خان، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی اورحمیمہ ملک شامل ہیں۔

بغیر اجازت فلم بنانے پرمولا جٹ کے پروڈیوسرسرور بھٹی اور باہوفلمز کارپوریشن نے پروڈیوسرزاوراداکاروں کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔  لیگل نوٹس میں کہا گیاہے کہ قانونی طور پر فلم کے حقوق ہمارے پاس ہیں۔ فلم کے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی نہ کی جائے، اورفلم کے کہانی نگار ناصر ادیب سے اس کے حقوق خریدے جائیں۔

واضح رہے کہ سال 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مولا جٹ ‘‘ میں یہ منفی کردارسلطان راہی نے نبھایا تھا۔ فلم کا ایک ڈائیلاگ ’’مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مرسکدا‘‘ زبان زدعام ہوا۔ سلطان راہی نے مولا جٹ کا کردار اتنا بخوبی نبھایا کہ یہ ان کی پہچان بن گیا تھا۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

LOLLYWOOD

FAWAD KHAN

HUMAIMA MALIK

Maula Jutt 2

Maula Jutt

Bilal Lashari

Tabool ads will show in this div