پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی
ابو ظہبی: پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا کے 103 رنز ہدف کے تعقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو قومی ٹیم کے دو کھلاڑی جلد آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر فخر زمان 6 اور بابر اعظم ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 103 رنز کا ہدف
اسکے بعد احمد شہزاد اور شعیب ملک نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم احمد شہزاد 22 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔ شعیب ملک 42 اور محمد حفیظ 25 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
میچ میں اچھی باولنگ کرنے پر عثمان خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل ہے۔ سماء