پہلا ٹی ٹوئنٹی؛سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 103 رنز کا ہدف

ابو ظہبی: سری لنکا نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لئے 103 رنز کا ہدف دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی تاہم حریف ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور پوری ٹیم 102 رنز بنا کر 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سری لنکا کی جانب سے سمارا وکراما اور پراسانا 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان تھیسارا پریرا صرف چھ رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عثمان خان اور محمد حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد وسیم ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ سماء

 

t20 match

HASAN ALI

Pak vs SL

Tabool ads will show in this div