ٹانک،پیسکوآفس حملےمیں ملوث افرادکی گرفتاریوں کیخلاف شہریوں کااحتجاج

ویب ایڈیٹر:


ٹانک  :    ٹانک میں  پیسکو آفس پر دھاوا بولنے والے افراد کی گرفتاریوں کے بعد شہری دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈسٹرکٹ ٹانک میں گزشتہ روز گرفتاریوں کے خلاف شہریوں نے ٹریفک چوک پر دھرنا دے دیا، جس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، شہر میں کشیدہ صورت حال کے باعث ضلعی انتظامیہ نے دفعہ144نافذ کردی، جب کہ اسلحہ کی نمائش اورلاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ پیسکو آفس پر حملے کے الزام میں گزشتہ روز تیس افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، پیسکو انتظامیہ کی جانب سے ٹانک میں بیس گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر گزشتہ روز عوام مشتعل ہوگئے اور احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین احتجاج کے دوران پیسکو آفس میں گھس آئے اور توڑ پھوڑ کے بعد فرنیچر کو آگ لگا دی تھی۔ سماء

save

policy

Tabool ads will show in this div