سپرسکس ٹورنامنٹ؛پاکستان فیورٹ ٹیم ہے

ہانگ کانگ : سپر سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی۔ہفتے کو گروپ میچز اتوار کو ایونٹ کا فائنل ہوگا۔ کپتان سہیل تنویرنےکہاہےکہ پاکستان ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہے۔
میڈیا سے بات کرتےہوئے سہیل تنویرنےکہاکہ پاکستان کی سائیڈ بہت متوازن ہے، پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ 6 اوور کے میچ کےلحاظ سے پاکستان کے پاس میچ وننگ کھلاڑی موجود ہیں۔ سماء